جاپانی شہ پاروں کا طلسم: سوسُوکے نامی کاوا کا میناکاری کے ذریعے تخلیق کردہ کوہ فوجی کا کتبہ
ہم 19 ویں صدی کے میناکاری کے ذریعے تخلیق کردہ کوہ فوجی کی تصویر پیش کر رہے ہیں۔ یہ تصویر شیشے کی طرح کے انیمل کو دھات کی سطح پر حرارت کے ذریعے باہم پیوست کر کے بنائی گئی ہے۔ اس شاہکار کو جاپانی میناکاری کے مشہور کاریگروں میں سے ایک سوسُوکے نامیکاوا نے 1893 کے ورلڈ ایکسپو کے لئے بنایا تھا۔ بادلوں کے اوٹ سے ماؤنٹ فوجی کا یہ جلوہ کسی پینٹنگ کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ اس میں جاپان کی اس وقت کی پُرجوش خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
(یہ پروگرام 11 جولائی 2019 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)