غیر ملکی طلباء - جاپان کا مستقبل
اس وقت جاپان میں تین لاکھ سے زائد غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان میں سے بعض فارغ التحصیل ہونے کے بعد نوکری کی تلاش میں ہیں۔ تاہم، نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے انہیں شدید متاثر کیا ہے۔ اس پروگرام میں جاپان میں مقیم غیر ملکی طلباء پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جو عالمی وبا سے ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے دوران جاپان میں اپنے مستقبل کی راہیں کھوج رہے ہیں۔
(یہ پروگرام 10 دسمبر کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
کورونا وائرس کی وبا نے تاویساک کی زندگی کو ڈرامائی انداز میں بدل دیا۔
غیر ملکی طلباء اسکول میں "نئے معمول" کے مطابق جاپانی زبان سیکھ رہے ہیں۔
جناب ناکامورا جاپانی زبان کے اسکول کی درخواست پر غیر ملکی طلبا کو انٹرویو دینے کے گُر بتا رہے ہیں۔
ویتنام سے تعلق رکھنے والی یہ سابق ​​طالبہ اب ایک مقامی جاپانی کمپنی میں کام کر رہی ہیں۔