آزمائش کی گھڑی میں باہمی امداد
جاپان میں غیر ملکی باشندوں کی ایک بڑی تعداد کورونا وائرس کی وبا کے دوران الگ تھلگ ہوتی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں مسلمانوں اور بنگلہ دیشی برادری کی امدادی روابط بنانے اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی کوششوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
(یہ پروگرام 2 دسمبر کو پہلی بار نشر کیا گیا)
مساجد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے شیزاوکا مسلم ایسوسی ایشن کی تیار کردہ ویڈیو کو بہت سارے مسلمان سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھ چکے ہیں۔
شیزاوکا مسلم ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب السعدی یاسین اور سکریٹری جنرل محترمہ السعدی میوا۔
حلال کھانے کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنے والے لوگوں کی مدد کے لئے مسجد کے داخلی دروازے پر "فوڈ باکس" رکھا گیا ہے۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے غلام معصوم زیکو نے 5 دوسرے حامیوں کے ساتھ ایک رضاکار نیٹ ورک کا آغاز کیا ہے تاکہ طبی اور معاشی مسائل پر آن لائن مدد فراہم کی جاسکے۔