شیبویا میں تعمیر نو - بلند عمارتیں اور تاریخی شہر
ٹوکیو کے علاقے شیبویا میں صد سالہ تعمیر نو کا آغاز ہو چکا ہے۔ شببویا اسٹیشن کے آس پاس، شہر کے پوش علاقے میں ایک کے بعد ایک بلند عمارتیں نمودار ہو رہی ہیں۔ شیبویا کے روایتی مناظر کی دلدادہ، ہماری روسی سروس کی اناستاسیا موناکووا، بڑے تعمیراتی منصوبوں پر رپورٹ پیش کر رہی ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ اس شہر کے تاریخی پہلوؤں کو محفوظ رکھا جائے گا یا نہیں۔
(یہ پروگرام 19 مارچ 2020 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
اناستاسیا موناکووا دنیا کے معروف سکریمبل سکوئیر سے رپورٹ کر رہی ہیں۔ دائیں طرف 47 منزلہ عمارت شیبویا سکریمبل سکوئیر ہے جس کی تعمیر نومبر 2019 میں مکمل ہوئی۔
اس دوسری منزل پر بلند عمارتوں کے درمیان گزرنے کے لئے راہداری بنائی گئی ہے۔ تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد لوگ تہ خانے کی دوسری منزل سے لے کر چوتھی منزل تک کہیں سے بھی راہداریوں کے ذریعے عمارتوں کے مابین گزر سکیں گے۔
اسٹیشن کے دوسری جانب واقع شیبویا سنٹر-گائی مستقبل کے فلک بوس عمارتوں سے بالکل مختلف ہے۔ بائیں طرف تصویر سنٹر-گائی بازار کی پروموشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین توشی یوکی اونو کی ہے۔
سال 2027 کے آس پاس تعمیر نو کی تکمیل کے بعد شیبویا اسٹیشن کے آس پاس کے علاقے کا خاکہ۔