جاپان میں غیر ملکی مریضوں کے لئے طبی سہولیات
یہ پروگرام جاپان میں غیر ملکی زائرین اور رہائشیوں کی طبی نگہداشت کے حوالے سے ہے۔ ایسے لوگوں کو علاج کی سہولت دینے اور اُن کی مالی معاملات حل کرنے کے لئے خصوصی معاون اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن بڑے شہری مراکز سے دور کئی علاقوں میں ایسے معاونوں کی کمی ہے۔ اس کی ایک مثال جنوبی جزیرے پر واقع پریفیکچر اوکیناوا ہے۔ یہ ملک کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ ہم نے وہاں ایک اسپتال کا جائزہ لیا تاکہ معلوم کر سکیں کہ انھیں کن مسائل کا سامنا ہے اور وہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کیا کوششیں کررہے ہیں۔
جاپانی ڈاکٹر ایک غیر ملکی مریض کی سرجری کر رہے ہیں
نیورو سرجن ناوکی تومی یاما
طبی معاون آکانے فُوتامی