می یوکی ناکاجیما
جاپانی گیت نگار گلوکارہ می یوکی ناکاجیما کی ڈیبیو کی 45 ویں سالگرہ اس سال منائی جارہی ہے۔ ہم پروگرام میں ان کے گیتوں کے ذریعے ان کے کیریئر پر نظر ڈال رہے ہیں۔ ان میں ’واکارے اوتا (جدائی کا نغمہ)‘ اور دیگر ابتدائی گیت شامل ہیں جن سے انہیں ’جدائی کے گیتوں کی ملکہ‘ کا خطاب ملا۔ اُن کا پُرجوش گیت ’چیجو نو ہوشی‘ یا ’زمین کے تارے‘ بھی آپ کو سنوائیں گے۔

* حقوق اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے یہ پروگرام فرمائش پر دستیاب نہیں ہے۔