توکیکو کاتو
گیت نگار گلوکارہ توکیکو کاتو نے اپنے مداحوں کے دلوں کو ایسے گیتوں سے اپنی گرفت میں لیا جو ‏ان کی طرز زندگی کی عکاسی کرتی ہیں جیسے ’’ہیاکومانبن نو بارہ‘‘ اور ’’شیرےتوکو ریوجو‘‘۔ انہوں نے چانسن موسیقی کا ایک مقابلہ جیتا اور ایک پیشہ ور گلوکارہ کی حیثیت اُس وقت ڈیبیو دیا جب وہ ٹوکیو یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھیں۔ انہوں نے طالب علموں کے احتجاج میں حصہ ‏لیا اور جیل میں قید ایک کارکن سے شادی کر لی۔ وہ فلموں میں ‏اداکاری، انیمے فلم میں صداکاری اور یونیورسٹیوں میں پڑھا کر اپنے کیرئیر کو وسعت دیتی رہیں۔ پروگرام میں ہم اُن کے 55 سالہ کیرئیر پر نظر ڈال رہے ہیں۔

‎* ‎حقوق اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے یہ پروگرام فرمائش پر دستیاب نہیں ہے۔‎