آگ بجھانے والی جاپانی گاڑیاں
جب سال 2011 میں مشرقی جاپان کا شدید زلزلہ آیا توجاپان بھر سے آگ بجھانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر پہنچیں اور مشکل وقت میں بڑی مدد فراہم کی۔ آگ بجھانے والی جاپانی گاڑیوں نے ایسی بڑی آفات سے سیکھ کر ترقی کی ہے۔ اس پروگرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی ہی گاڑیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ اُن میں شامل ایک ٹرک جو اونچائی پر لگی آگ بجھا سکتا ہے اور معذور لوگوں کو بچاسکتا ہے۔ ایک اور گاڑی میں نائٹروجن سے آگ بجھانے کا نظام نصب ہے۔
(یہ پروگرام 17 مارچ 2020 کو پہلی بار نشر کیا گیا۔)
آگ بجھانے کے آلات بنانے والی موریتا کمپنی کا ٹرک
سیڑھی والا ٹرک جو اونچائی پر لگی آگ بجھا سکتا ہے اور معذور لوگوں کو بچاسکتا ہے
میراکل این7 ایسے نظام سے لیس ہے جو آگ بجھانے کے لئے زیادہ نائٹروجن اور کم آکسیجن والی ہوا پیدا کرتا ہے۔
موریتا کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کے صدر، مامورُو جوگا موتو (بائیں) اور ڈیویلپر کواچی یامانو