7 اگست کا پروگرام
یہ پاک جاپان سفارتی تعلقات کا سترواں سال ہے۔ اسی مناسبت سے دیوان خانہ میں، دوستی کی کہانیاں، کے نام سے خصوصی سیریز پیش کی جا رہی ہے۔

اس سیریز کے تیسرے حصے میں ہم محترم ایچی کاوا آکیرا کا انٹرویو پیش کر رہے ہیں، جنہوں نے پاکستان میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن کے قیام سے قبل سنہ 1964 میں لاہور میں آزمائشی ٹی وی اسٹیشن قائم کرنے میں مدد دی اور پروگراموں کی تشکیل میں رہنمائی فرمائی۔ وہ ہمیں کئی باتیں بتاتے ہیں، جیسے کہ جاپانی تجربے سے استفادے کے بعد پاکستانی ٹی وی پروڈیوسرز نے سرمائے کی قلت پر کیسے قابو پایا۔
محترم ایچی کاوا آکیرا
جناب ایچی کاوا پاکستان ٹی وی اسٹیشن کے چھت پر
اُس وقت کے اسٹوڈیو میں بچوں کے ایک ٹی وی پروگرام کی تیاری
اُس وقت این ایچ کے کا ایک عملہ رکن اور جاپانی انجینئرز جو جناب ایچی کاوا کے ہمراہ گئے تھے