18 جون کا پروگرام
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کی حدود میں گزشتہ ماہ جاپان سنٹر کا افتتاح ہوا۔ پاک جاپان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی شان میں ہم نے خصوصی سیریز ’’دوستی کی کہانیاں‘‘ ترتیب دی ہے۔ اس سیریز کے پہلے پروگرام میں ہم جاپان سنٹر کے سربراہ محترم ہایاشی کانگو سے اس مرکز کے کردار اور مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں جان رہے ہیں۔