11 جون کا پروگرام (نشر مکرر)
راکو گو: ہامانو نوری یُوکی: پہلا حصہ (نشر مکرر)

اس بار دیوان خانے میں پیش ہے جاپان کی روایتی انداز کی داستان گوئی، راکو گو۔ کہانی کا عنوان ہے، ہامانو نوری یُوکی۔
یہ ایک ایسے عظیم کاریگر کے نااہل بیٹے کی داستان ہے جو اپنے والد کا نام روشن کرنے کی بجائے ڈبو ڈالتا ہے۔ نوبت یہاں تک آتی ہے کہ اسکے آنجہانی والد کا جگری دوست بھی نالاں ہو کر نکمے بیٹے کو ڈوب مرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ایسے میں ایک عظیم ہستی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
جذبات بھری یہ کہانی ضرور سنیے گا۔