27 مارچ کا پروگرام
راکُوگو: ہنامیزاکے (دیدارِ بہار، نشیلے مشروب کے سنگ)

جاپان میں چیری بلاسم کی بہار کا نظارہ یہاں کی ہر دل عزیز روایتوں میں سے ایک ہے۔ تو اس میلے کو منافع بخش بنانے کے لیے دو بھائی پوری منصوبہ بندی سے نکلتے ہیں۔ چونکہ جشنِ بہار میں مشروبات خوب پیے جاتے ہیں اس لیے وہ بھی وہاں نشیلہ مشروب بیچنے نکلتے ہیں۔ آگے کیا ہوتا ہے؟ یہ تو سننے ہی سے پتا چلے گا۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔