13 فروری کا پروگرام
راکو گو:یُومے کِن یعنی سونے (کے سکوں) کا خواب
یُومے کِن (Yume Kin) یعنی سونے (کے سکوں) کا خواب۔ جاپان کی روایتی راکُوگو داستانوں میں کچھ کردار اکثر شامل ہوتے ہیں۔ یہ سوکوتسُو (Sokotsu) یعنی بے احتیاط شخص، خود سر سامُورائی جنگجو، نشے میں دھت شخص، عقلمند بزرگ، اور لالچی شخص وغیرہ ہیں۔ آج کی داستان ایک لالچی شخص ’کُما‘ (Kuma) کے بارے میں ہے، جو ہمیشہ سونے کے سکوں کے خواب دیکھتا رہتا ہے۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔