12 دسمبر کا پروگرام
راکوگو: اوکی دورو
اس بار روایتی جاپانی داستان گوئی، راکوگو میں ’’اوکی دورو‘‘ نامی کہانی پیش کی جا رہی ہے۔ جاپانی میں دورو چور کو کہا جاتا ہے۔ تو اوکی کا کیا مطلب ہے؟ اسکا مطلب ہے کچھ رکھنا۔ عموماً چور چیزیں اٹھا لے جاتا ہے۔ تو پھر چور کے کچھ رکھ جانے کی بات کہاں سے آ گئی؟ دراصل یہ ہی اس کہانی کی کلید ہے۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔