28 نومبر کا پروگرام
ان دنوں جاپان میں پوری طرح سے خزاں کا موسم ہے۔ اسی مطابقت سے ہم دو حصوں پر مشتمل جاپانی کھانوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ آج اس سلسلے کے دوسرے حصے میں محترمہ وسیمہ، دور حاضر کے جاپانی فوڈ کلچر میں رونما ہونے والی تبدیلوں پر بات کر رہی ہیں اور یہ بھی کہ انہیں کس طرح سے اپنا کر جاپان میں پاکستانی گھرانوں میں استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔