21 نومبر کا پروگرام
اس بار ہم جاپان میں کری کی مقبولیت پر تفصیلات فراہم کر رہے ہیں۔ گھر پر جاپانی کری بنانے کا طریقہ بھی سیکھیے اور یہ بھی جانیے کہ اس میں طرح طرح کے ذائقے پیدا کرنے کے گر کیا ہیں اور اسے کن طریقوں سے کھایا جاتا ہے۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔