29 اگست کا پروگرام
راکوگو: ماتسُویاما کا آئینہ
اس بار جاپان کے ایک روایتی اندازِ داستان گوئی، راکوگو میں، ماتسُویاما کاگامی یعنی ماتسُویاما کا آئینہ پیش کی جا رہی ہے۔ یہ ایک دیہات، ماتسُویاما سے متعلق مزاحیہ کہانی ہے۔ اس دیہات کے لوگوں نے آج تک اپنے آپ کو آئینے میں نہیں دیکھا ہے۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔