یکم اگست کا پروگرام
راکُوگو: اوکیکُو کی پلیٹ
اس بار ہم راکُوگو یعنی روایتی انداز کی جاپانی کہانی پیش کر رہے ہیں۔ کہانی کا عنوان ہے، ’’اوکیکُو کی پلیٹ‘‘۔ جاپان میں موسم گرما میں گرمی کی حدت کم کرنے کا ایک طریقہ ڈراؤنی کہانیاں سننا بھی ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں خوف کی سرد لہر پیدا کر دیتی ہیں۔ اس بار کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ یہ مشہور جاپانی بھوت اوکیکُو کی ایک سنسی خیز کہانی ہے۔ اس بھوت کے نام سے تقریباً سبھی جاپانی واقف ہیں جو مشہور، ’’کوائیدان‘‘ یعنی ڈراؤنی کہانیوں میں نمودار ہوتا ہے۔ گرمی کی شدت کم کرنے اور جاپان کی روایتی کہانیوں کا لطف اٹھانے کے لیے ضرور سنیے۔

یہ پروگرام سامعین کے خطوط، جاپانی موسیقی و ثقافت کے تعارف اور سامعین سے براہ راست میل جول پر مشتمل ہے۔