سبق نمبر 33: کتنا انتظار کرنا ہوگا؟
کائتو اور مائیک، خیریت کے ساتھ مِئے پریفیکچر میں واقع نِنجا میوزیم پہنچ گئے۔ انہوں نے شُری کین یا نِنجا اسٹار پھینکنے کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا، اور اس کے لیے قطار میں لگ گئے۔ یہ سبق، کسی کام میں لگنے والے وقت کے بارے میں پوچھنے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم اپنی شمولیت کے ذریعے لطف اندوز ہو سکنے والی سیاحت کے بارے میں بتائیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں