جب ٹام، می یا اور کائتو ہارو سان ہاؤس میں محو گفتگو ہوتے ہیں، جاپانی ثقافت کے رسیا امریکی مائیک انکے ہاں آتے ہیں۔ مائیک اور کائتو نینجا میوزیم جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور آج وہ اس دورے کے بارے میں بات کرنے والے ہیں۔ سبق نمبر بائیس کے بعد اس سبق میں آپ سیکھیں گے کہ کسی کو کچھ ایک ساتھ کرنے کی دعوت کیسے دی جاتی ہے۔ بعد میں اس پروگرام میں ہم نِنجا سے متعلق بات کریں گے۔
ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں