سبق نمبر 26: یہ جاپانی آملیٹ، میٹھا اور مزیدار ہے۔
تام، می یا اور کائتو، ہارُوسان ہاؤس کی روبوٹ مالکہ مکان ہارُوسان کے ساتھ ‏او ہانامی‏ یعنی چیری ‏کے پھول دیکھنے کے لیے ایک پارک میں ہیں۔ جاپان میں موسم بہار میں او ہانامی‏ یعنی چیری ‏کے خوبصورت گلابی پھولوں سے لطف اندوز ہونے کا رواج پایا جاتا ہے۔ لوگ پھولوں سے لدے ‏چیری کے درختوں کے ساتھ ٹہلتے ہوئے، یا درختوں کے نیچے بیٹھ کر کھاتے پیتے ہوئے پکنک مناتے ‏ہیں۔ ‏یہ سبق ایک سے زائد تاثرات کے اظہار سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم چیری کے ‏پھولوں کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے بارے میں بتائیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں