سبق نمبر 23: مجھے یہ بلی پسند ہے۔
تام، ہوکائیدو کے سفر کے بعد ٹوکیو واپس آ گئی ہے۔ وہ، ایاکا اور ایک امریکی دوست مائیک کے ساتھ ‏ایک ’کیٹ کیفے‘ پہنچی ہوئی ہے، جہاں بلیوں وغیرہ کے ساتھ کھیلتے ہوئے چائے یا کافی سے لطف اندوز ‏ہوا جا سکتا ہے۔ اس کا امریکی دوست مائیک، جاپان کے لوگوں کے مشاغل اور دلچسپیوں کے بارے ‏میں خاصی معلومات رکھتا ہے۔ یہ سبق اپنی پسند کے اظہار سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم اُن دلچسپ ‏کیفیز کے بارے میں بتائیں گے، جو آج کل جاپان میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں