سبق نمبر 21: میں گھنٹہ گھر کے اندر ہوں۔
تام اور می یا، ہوکائیدو میں ہیں۔ آج وہاں کے ایک مقبول سیاحتی مقام ساپّورو گھنٹہ گھر میں ‏کائتو سے ان کی ملاقات طے ہے۔ باہر چونکہ خاصی ٹھنڈ ہے، اس لیے وہ ٹاور کے اندر انتظار ‏کر رہی ہیں۔ اس دوران تام کو کائتو کا فون آتا ہے۔ یہ سبق اپنی موجودگی کا مقام بتانے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ‏ہم جاپان کے کنوینئینس اسٹورز کے بارے میں بتائیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں