چین سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر ’می یا‘، ناگانو پریفیکچر میں واقع، بندروں کے غسل کے لیے مشہور گرم چشمہ مقام گئی ہے۔ می یا کو تصویریں کھینچتے دیکھ کرایک جاپانی جوڑا اس کے قریب آتا ہے اور اس سے گفتگو کرتا ہے۔ یہ سولہواں سبق چیزوں کی وضاحت، اور اپنے تاثرات کے اظہار سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان کے گرم چشموں کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں جاپانی میں ’اونسین‘ کہا جاتا ہے۔
ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں