تام، جاپان آنے سے قبل ویتنام کے ایک اسکول میں رضاکار تھی۔ ایک روز جاپان سے موسیقی کا ایک طالبعلم یُوکی، بچوں کو پیانو بجا کر سنانے کے لیے وہاں آیا۔ تام اُس سے بہت متاثر ہوئی اور ہمت کرکے اُس سے جاپانی میں بات کی۔ آج کا سبق خواہش کے اظہار سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان کی سُومو کُشتی کے بارے میں بتائیں گے۔
ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں