سبق نمبر 8: یہ میری دوست ایاکا سان ہیں۔
ویتنام کی طالبہ تام اور اس کی جاپانی دوست ایاکا ‏ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ کی عمارت کا دورہ کر رہی ہیں۔ یہاں کی مشاہدہ گاہ پر ہارُوسان ہاؤس کی رہائشی، فوٹوگرافر می یا کے ساتھ ان کی ملاقات ‏طے ہے۔ اس سبق کے ذریعے آپ‏ دوستوں وغیرہ کا دوسروں سے تعارف کروا سکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں ٹوکیو کے مختلف خوبصورت مقامات کا تعارف پیش کیا جائے گا۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں