ویتنام کی طالبہ تام، جو اس پروگرام کی مرکزی کردار ہے، اپنی یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا میں کھانا کھا رہی ہے۔ ایک جاپانی طالبہ اُس کے قریب آ کر اُس سے مخاطب ہوتی ہے۔ لیکن وہ اتنا تیز بولتی ہے کہ تام کو کچھ سمجھ نہیں آتی۔ آج کا سبق کسی سے آہستہ بولنے کی درخواست کرنے سے متعلق ہے تاکہ آپ اُن کی بات کو سمجھ سکیں۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپانی کھانوں کے بارے میں بتائیں گے۔
ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں