ویتنامی طالبہ تام کا ٹرین کے ذریعے ٹوکیو کی یونیورسٹی جانے کا آج پہلا دن ہے۔ وہ اسٹیشن پر پہنچی ہے، مگر وہ سامنے کھڑی ٹرین کے بارے میں تذبذب کا شکار ہے کہ آیا یہ ٹرین درست ہے۔ اُس نے اسٹیشن کے عملے سے تصدیق چاہی۔ آج کا سبق ٹرین یا بس وغیرہ کی منزل معلوم کرنے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان کے ٹرین نظام کے بارے میں بتائیں گے۔
ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں