سبق نمبر 4: میں یونیورسٹی میں جاپانی پڑھوں گی
ویتنامی طالبہ تام کی ہارُو سان ہاؤس میں رہائش پذیر ایک چینی فوٹوگرافر می یا کے ساتھ اچھی دوستی ہوگئی ہے۔ وہ اور می یا کمرے میں باتیں کر رہے ہیں۔ اس سبق میں آپ سیکھیں گے کہ جاپان میں اپنے کام کے ارادے کا اظہار کیسے کرنا ہے۔ پروگرام میں آپ جاپان کے مختلف مقامات کی خوبصورتی کے بارے میں بھی جانیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں