سبق نمبر 1: ہارُو سان ہاؤس کہاں ہے؟
آئیے جاپانی بولیں پروگرام کا نیا سلسلہ دوبارہ پیش خدمت ہے۔‏‏ پروگرام کی مرکزی کردار ویتنام سے تعلق رکھنے والی خوش مزاج اور متحرک طالبہ تام ہے۔ ‏سبق نمبر 1 میں تام ابھی ابھی جاپان پہنچی ہیں۔ وہ ہارو سان ہاؤس یا اس شیئر ہاؤس کی تلاش کر رہی ہے جہاں وہ قیام کریں گی۔ راستہ پوچھنے کے لئے اظہار خیال کا مطالعہ کرنے کے علاوہ آپ جاپانی آوازوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔ آئیے ایک سال تک تام کے ساتھ مفید جاپانی تاثرات اور جاپانی ثقافت کا مطالعہ کریں۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں