خصوصی پروگرام، ہم آپکے سوالات کا جواب دیں گے، دوسرا حصہ
یہ دو حصوں پر مشتمل خصوصی پروگرام کا دوسرا حصہ ہے جس میں آئیے جاپانی بولیں کے سامعین کے سوالات کا جواب دیا جا رہا ہے۔ آج دوسرے حصے کے پہلے نصف میں جاپان میں ہمارے سامعین میں سے چند کے بارے میں بتائیں گہ کہ وہ جاپانی سیکھنے کے پروگرام سے کیسے استفادہ کر رہے ہیں۔ فوکوشیما میں آئیزو یونیورسٹی میں جاپانی طلبا، غیر ملکی طلبا کی جاپانی تعلیم میں معاونت کے لیے بطور ٹیوٹرخدمت انجام دیتے ہیں۔ لینگویج پروگرام، ثقافتی تبادلوں کے شعبے کو بھی بارونق بناتا ہے۔ دوسرے نصف میں، پروگرام سپروائزر، جاپان فاؤنڈیشن کی فُوجیناگا کاؤرُو، جاپانی زبان اور اسے سیکھنے کے طریقوں سے متعلق سوالات کا جواب دیں گی۔ (یہ پروگرام پہلی بار 27 ستمبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)
ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
کاشیموتو کیمیکا اور غیرملکی طالب علم نیدول دیواپریا
تازاکی ہیروشی اور غیرملکی طالب علم دیویج جی سنگھ
کُوساکاری آکیمی، ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف آئیزو
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں