خصوصی پروگرام، ہم آپکے سوالات کا جواب دیں گے، پہلا حصہ
یہ دو حصوں پر مشتمل خصوصی پروگرام کا پہلا حصہ ہے جس میں آئیے جاپانی بولیں کے سامعین کے سوالات کا جواب دیا جائے گا۔ آج ہم جانیں گے کہ بیرون ملک ہمارے سامعین اس پروگرام سے کس طرح استفادہ کر رہے ہیں۔ بھارت میں ایک باپ بیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں جاپانی سیکھنے میں بہت لطف آتا ہے۔ برازیل میں جاپانی سکھانے والی ایک پروفیسر بتاتی ہیں کہ اپنے طلبا کو آن لائن جاپانی زبان سکھانے میں وہ اس کا کس طرح استعمال کرتی ہیں۔ انکے طلبا کا بھی تعارف پیش کیا جائے گا جو کورونا کی عالمی وبا میں غیر یقینی حالات کا شکار ہیں۔ دوسرے نصف میں، پروگرام سپروائزر، جاپان فاؤنڈیشن کی فُوجیناگا کاؤرُو، جاپانی ہندسوں اور کھانجی وغیرہ سے متعلق سوالات کا جواب دیں گی۔ (یہ پروگرام پہلی بار 20 ستمبر 2021 کو نشر کیا گیا تھا۔)
پراتیانچا اپنی نوٹ بُک تھامے ہوئے
کے سی پال اور انکی دختر پراتیانچا
فُوجی وارا ماری، ویزیٹنگ پروفیسر، ریو ڈی جنیرو اسٹیٹ یونیورسٹی
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں