سبق نمبر 47: کیسے کرتے ہیں؟
'ہارُو سان ہاؤس‘ کے رہائشی کیوتو کی فُوشیمی اِناری تائشا عبادتگاہ میں ہیں۔ اس کے قطار میں لگے ہوئے ہزاروں قُرمزی گیٹ کسی سرنگ کا منظر تخلیق کرتے ہیں۔ تام وہاں پر قسمت کا حال بتانے والی ’اومیکُوجی‘ نکالنے لگی ہے۔ یہ سبق یہ پوچھنے سے متعلق ہے کہ کوئی کام کیسے کرتے ہیں۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان کی قسمت کا حال بتانے والی پرچیوں کے بارے میں بتائیں گے، جنہیں جاپانی میں ’اومیکُوجی‘ کہا جاتا ہے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں