سبق نمبر 46: چھوٹا، مگر خوبصورت ہے۔
تام کو ویتنام سے جاپان آئے ایک سال ہونے والا ہے۔ وہ اور ہارُو سان ہاؤس کے دیگر رہائشی مل کر کیوتو گئے ہیں۔ وہ ایک ’ماچی یا‘ کو تبدیل کرکے بنائی گئی سرائے میں داخل ہوئے ہیں۔ ’ماچی یا‘، قطاروں میں بنے ہوئے لکڑی کے قدیم گھر ہوتے تھے۔ یہ سبق ایک سے زائد تاثرات کے اظہار سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان کے کیوتو کی خاص باتیں بتائیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں