سبق نمبر 15: بندروں کے گرم چشمے تک چلیے۔
چین سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر ’می یا‘، گرم چشموں کی فوٹوگرافی کے لیے ناگانو پریفیکچر گئی ہے۔ ‏وہ ’جِگوکُو دانی یائین کوئین پارک‘ جانے کے لیے ٹیکسی میں سوار ہوئی ہے۔ یہ ایک مشہور گرم چشمہ ‏مقام ہے، جہاں سردیوں میں جنگلی بندر گرم چشمے کے غسل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ سبق ٹیکسی ڈرائیور کو منزل کے بارے میں بتانے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے ‏آخری حصے میں ہم جاپان کی ٹیکسیوں کے بارے میں بتائیں گے۔‏

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں