سبق نمبر 39: میرا بٹوہ کھو گیا ہے۔
اسٹیشن سے واپسی کے راستے میں تام کو احساس ہوا کہ اُس کا بٹوہ گُم ہو گیا ہے۔ شیئر ہاؤس واپس آتے ہی اُس نے روبوٹ مالکہ مکان ہارُو سان سے مشورہ طلب کیا کہ اُسے کیا کرنا چاہیے۔ یہ سبق اپنی کسی غلطی کے بارے میں بتانے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان کے پولیس چوکی نظام ’کوبان‘ کے بارے میں بتائیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں