سبق 2: میں تام ہوں۔ میں پڑھتی ہوں۔
جب تام جاپان میں قیام کے لئے اپنے شیئر ہاؤس کو تلاش کر رہی تھی تب اُس کی ملاقات شیئر ہاؤس کے رہائشیوں کیتو اور می یا سے ہوئی۔ وہ انہیں ہارُوسان ہاؤس لے گئے جہاں اُن کو حیرت ہوئی کہ مکان مالکہ ہارُو سان دراصل ایک روبوٹ ہے۔
اس سبق میں آپ اپنا تعارف کرنے کا طریقہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ جاپانی حروف بھی سیکھیں گے۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں