سبق نمبر 45: میری جاپانی کی جانچ کر دیں گی؟
تام روبوٹ مکان مالکہ ہارُو سان سے شیئر ہاؤس میں بات چیت کر رہی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہارُو سان سے کوئی درخواست کرنا چاہتی ہے۔ یہ سبق شائستگی کے ساتھ کوئی درخواست کرنے سے متعلق ہے۔ پروگرام کے آخری حصے میں ہم جاپان میں شاپنگ کے بارے میں بتائیں گے۔
(یہ پروگرام اس سال 10 اگست کو پہلی بار نشر ہوا)۔

ہماری ویب سائٹ پر جاپانی زبان سیکھنے میں مدد کے لئے کافی مواد موجود ہے جیسے آڈیو نمونے، تحاریر، مکالموں کی ڈرامائی تشکیل، کوئز وغیرہ۔ ویب سائٹ کے لئے نیچے دی گئی تصویر کے نیچے لنک پر کلک کریں۔
'آیئے جاپانی بولیں‘ پروگرام کی ویب سائٹ پر جانے کے لئے یہاں کلک کریں