غیرملکی جاپانی باشندوں کے لئے آفات سے بچاؤ (حصہ اول): چینی اور برازیلی باشندے
جاپان میں ممکنہ آفات کے خدشات کے علاوہ، یہاں مقیم غیر ملکی باشندوں نے حالیہ برسوں میں اپنی اپنی مخصوص پریشانیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ کے او یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نے حقیقت کو سمجھنے اور ان کی ضروریات کا اندازہ کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں ایک سروے کیا۔ اُن کی تحقیق کو ہم دو اقساط میں پیش کر رہے ہیں۔ پہلی قسط چینی اور برازیلی برادری پر مبنی ہے۔
( یہ پروگرام 12 فروری 2020 کو پہلی مرتبہ نشر کیا گیا تھا۔)
یونیورسٹی کے طلباء دوآن یوزہونگ کا انٹرویو لے رہے ہیں جو چینی باشندوں اور جاپانیوں کے مابین روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔
جاپانی اور چینی باشندوں کے مابین تبادلہ خیال کے لئے ٹوکیو کے ایک پارک میں ہر اتوار کو ایک جگہ مخصوص ہوتی ہے۔
ایباراکی پریفیکچر کے جوسو شہر میں ڈیزاسٹر ڈرل کے موقع پر پرتگالی اور دیگر زبانوں میں معلومات فراہم کی گئیں۔
سروے کرنے والے آفات سے بچاؤ کے ماہر، کے او یونیورسٹی کے پروفیسر رجیب شا، ایک سیمینار کے دوران۔