مختلف النوع معاشروں میں قدرتی آفات کے خدشات میں کمی
اس بار پروگرام کا موضوع ہے ’’کثیر ثقافتی کمیونٹیز میں تحفظ کے اقدامات‘‘۔ جاپانی شہر کوبے میں 1995 میں آنے والا ہولناک ہانشِن زلزلہ یہاں مقیم مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے لوگوں کے لئے ایک کمیونٹی ریڈیو کے اجرا کا محرک بنا۔ یہاں مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے گروپ بھی بوسائی سے متعلقہ ایونٹس کے فروغ میں مصروفِ عمل ہیں۔ کوبے شہر کے تجربے اور لوگوں کی کاوشوں سے دنیا بھر میں لوگوں کو کارآمد باتیں سیکھنے کو مل رہی ہیں۔

(یہ پروگرام گزشتہ سال جنوری کی 16 تاریخ کو پہلی بار نشر کیا گیا تھا۔)
’’ایف ایم وائی وائی‘‘ کوبے میں 1995 کے زلزلے کے بعد شروع ہوا۔ ہسپانوی زبان بولنے والی یہاں کی کمیونٹی میں روگزانا اوشیرو نہایت فعال ہیں، اور جاپانی رضاکار ہر ہفتے انٹرنیٹ پر لائیو بوسائی پروگرام پیش کرتے ہیں۔
Comunidad Latina Hyogo نے بوسائی کرسمس ایونٹ کا اہتمام کیا، جس میں ایک ہزار جاپانیوں کے ساتھ ساتھ جنوبی امریکی نژاد رہائشیوں نے بھی شرکت کی۔
ناگویا یونیورسٹی برائے مطالعاتِ خارجی کی پروفیسر شِزُویو یوشی تومی (بائیں) کثیر ثقافتی ماحول کے فروغ میں مصروفِ عمل ہیں۔