زندگی کی حفاظت میں معلومات کا کردار
آفات کی صورت میں واضح، درست اور فوری معلومات ناگزیر ہوتی ہیں۔ تاہم، جاپان کے غیر ملکی باشندے اکثر زبان اور بول چال کے فرق کی وجہ سے دشواریوں کا سامنا کرتے ہیں۔ جاپان میں سیلاب کا سامنا کرنے والی برازیلی باشندوں کی ایک برادری کا جائزہ ان کو درپیش چیلنجوں اور ضروری حل کے بارے میں بصیرت پیش کرتا ہے۔
ستمبر 2015 میں ایباراکی پریفیکچر کے جوسو شہر کو سمندری طوفان کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
جوسو شہر میں برازیل کا ایک اسکول ایسکولا اوپکاؤ قائم ہے جہاں بچے پرتگالی زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
سکول کی پرنسپل اُوے مورا مایومی
اُوے مورا نے جوسو شہر میں جاپانی باشندوں سے روابط استوار کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔