بوسائی ناول - امید کی کہانی
توساشِمیزوُ، بحرالکاہل کے رُخ پر واقع کوچی پریفیکچر کا شہر ہے۔یہاں کے ثانوی سکول کے بچوں نےاس علاقے میں مستقبل قریب میں رونما ہونے والی ایک تسُونامی سے متعلق کہانیاں لکھی ہیں۔ اپنے اصل محل وقوع میں رہتے ہوئےکہانی کے مرکزی کردار وہ خود ہیں۔ دوسرے کردار بھی حقیقی زندگی سے ہیں۔ ایک اہم شرط یہ ہے کہ کہانیوں کا اختتام امید پر ہو۔ پروگرام میں بتایا جارہا ہے کہ کس طرح یہ عمل بچوں کی مدد کرتا ہے کہ وہ خطرے کی پہچان کر سکیں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنی کمیونٹی کے بچاؤ کے بارے میں سوچ سکیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آنے والے 30 برسوں کے دوران جاپان کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں شدید زلزلے کا 70 سے 80 فیصد امکان ہے۔ توساشِمیزُو میں تقریباً 34 میٹر تک بلند سونامی آنے کا امکان ہے۔
یوایکا یاسودا (بائیں سے دوسری)، ان کی ماں سیکو (پیچھے) اور ان کی بہنیں ان کی کہانی پڑھ رہی ہیں۔
اساتذہ اور طلبا نے بوسائی ناول پر مل کر کام کیا۔
توسا شِمیزُو میونسپل شِمیزُو جونئیر ہائی سکول