تسُونامی سے انخلا کیسے ہو
تسُونامی کی اونچائی اور آمد کے بارے میں درست پیش گوئی تاحال ایک مبہم ہدف ہے۔ اس کے باوجود، فوری اور مناسب انخلا سے ممکنہ جانی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کاواساکی میں ہوئی تسُونامی سے انخلا کی مشق میں، جان بچانے کے کئی طریقے سیکھنے کو ملے ہیں۔ مشق میں استعمال کی گئی ایک سمارٹ فون ایپلیکیشن جان بچانے میں معاون ہو سکتی ہے۔
دسمبر 2018 میں کاواساکی کے علاقے میں 300 لوگوں نے تسُونامی سے انخلا کی مشق میں حصّہ لیا
تسُونامی سے انخلا میں مدد کے لئے سمارٹ فون ایپلی کیشن۔ اسکرین پر انخلا کے ایسے راستوں اور مقامات سے متعلق معلومات نمایاں ہیں، زلزلے کے باعث جہاں سے گزرنا ناممکن ہے۔
سمارٹ فون ایپلی کیشن استعمال کرتے شرکا
فُومی ہِیکو اِمامُورا توہوکُو یونیورسٹی میں ڈزاسٹر سائنس کے بین الاقوامی تحقیقی ادارے کے ڈائریکٹر ہیں، وہ اس سمارٹ فون ایپلی کیشن کی تیاری میں شامل رہے۔