شدید ہانشین اواجی زلزلے کے 25 سال
17 جنوری 1995 کو ہانشین اواجی میں شدید زلزلے نے مغربی جاپان کے بعض گنجان آباد علاقوں کو سخت نقصان پہنچایا تھا۔ اب 25 سال بعد زندہ بچ جانے والوں کے ساتھ بات چیت پر مبنی ایک کارڈ گیم قدرتی آفات سے نمٹنے کا درس دے رہا ہے۔ اسے ’کراس روڈ‘ کہتے ہیں۔ یہ کھیل کس طرح پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور اس زلزلے کے بعد کے ڈھائی دہائیاں کیسے گزریں، اس پروگرام میں ہم ان حقائق کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ تصویر 1995 میں شدید ہانشین اواجی زلزلے کے فوری بعد لی گئی تھی۔
بوسائی کارڈ گیم ’کراس روڈ‘
کراس روڈ کا مطالعہ کرنے کے لئے اکیتا پریفیکچر کے یوکوتے شہر میں منعقدہ ایک اجلاس کا منظر۔
کیوتو یونیورسٹی کے آفات کی روک تھام سے متعلق تحقیقی ادارے کے پروفیسر کاتسویا یاموری نے اس کارڈ گیم کو تخلیق کرنے میں مدد دی۔