کمیونٹی کی زیرِ قیادت اسکیم کے لئے ’’آتش فشاں ڈزاسٹر مینیجمنٹ کونسل‘‘ کا استعمال
اس ماہ پروگرام بوسائی میں ہماری توجہ کا مرکز ہیں آتش فشانی آفات سے بچاؤ کے انتظامات۔ ناگویا یونیورسٹی کے زیرِقیادت حالیہ تحقیقی منصوبے کے مطابق، پروگرام میں ہم کمیونٹی پر مبنی ایک اسکیم متعارف کرا رہے ہیں، جو آتش فشاں ڈزاسٹر مینیجمنٹ سے متعلق ہے اور اس کا ارتکاز ’’ آتش فشاں ڈزاسٹر مینیجمنٹ کونسل‘‘ پر ہے۔

(یہ پروگرام گزشتہ سال اپریل کی 11 تاریخ کو پہلی بار نشر ہوا تھا۔)
جاپان میں 111 میں سے 50 فعال آتش فشاں مستقل زیرِ نگرانی ہیں۔ فوٹو: کوہِ شِن موئے
ناگویا یونیورسٹی کے پروفیسر کوشُن یامااوکا نے تحقیقی منصوبے کی قیادت کی۔ انہوں نے ’’آتش فشاں ڈزاسٹر مینیجمنٹ کونسل‘‘ کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کی، تاکہ آتش فشانی کے سبب آنے والی آفات کے پیشِ نظر تیاری کو تقویت دی جا سکے۔
پروفیسر یامااوکا نے آتش فشانی کے سبب آنے والی آفات سے متعلق انتظامی مسائل کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لئے کونسل کے ساتھیوں اور نجی شراکتداروں کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔