پرائیویسی پالیسی

ذاتی معلومات کے تحفّظ پر این ایچ کے کی پالیسی

جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن این ایچ کے فیسوں کی مدد سے چلنے والی پبلک براڈ کاسٹنگ آرگنائزیشن ھے، جو سامعین کی ذاتی معلومات کی اھمیت ، ضابطے کے مطابق تسلیم کرتی ھے اور اِس حقیقت سے بخوبی آگاہ ھے کہ ذاتی معلومات کو اصولِ انفرادی وقار کے احترام کے تحت ، محتاط اور مناسب طریقے سے استعمال کرنا ھے ۔ سامعین کی ذاتی معلومات سے محتاط اور مناسب برتاؤ کرنا ، این ایچ کے کا ایک اھم فریضہ ھے ۔

انٹرنیٹ کے عالمگیر سطع پر پھیلاؤ سے جدید کمپیوٹر نیٹ ورک کا ایسا نظام قائم ھوگیا ھے جس سےذاتی معلومات کی وسیع پیمانے پر فوری ترسیل ممکن ھے ۔ ایسی جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سوسائٹی میں ذاتی معلومات کے زیادہ مناسب استعمال کو یقینی بنانے اور پبلک براڈکاسٹنگ کے اپنے نصب العین کے حصول کیلئے، این ایچ کے نے اپنی درج ذیل بُنیادی پالیسی کی وضاحت کی ھے ، جس میں ڈِکلئر کیا ھے کہ این ایچ کے، ذاتی معلومات کے تحفُظ کا پابند رھے گا ۔

  1. ذاتی معلومات کے تحفظ سے متعلق بجاآوری

    ۔ این ایچ کے ”ذاتی معلومات کے تحفُظ کے ایکٹ “(لاء نمبر57.2003) اور ساتھ ھی ساتھ ، ذاتی معلومات کے دوسرے قواعد و ضوابط کا پابند رھے گا ، اور این ایچ کے، کے داخلی ضابطے کے مطابق ، ذاتی معلومات کو مناسب طور پر استعمال کرے گا ۔ اِس مقصد کیلئے ذاتی معلومات ، این ایچ کے کی سروسز میں بروئے کار لانے والے متعین اپنے عملے کوضروری تعلیم و تربیت فراھم کرے گا ۔

  2. ذاتی معلومات کے تحفُظ کے اقدامات کا اطلاق

    ۔ این ایچ کے ، ذاتی معلومات کے مناسب استعمال کیلئے اقدامات کرے گا، اور چوری ، تحریف ، ذاتی معلومات کے افشاء ، یا کسی اور واقعہ سے پیدا ھونے والی پرائیوسی اورکسی دوسرے ذاتی حق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے مناسب تحفُظ اور انتظامی اقدامات کا بندوبست کرے گا ۔
    ۔ این ایچ کے ، دو رولز مرتب کرے گا ، ایک ، ”ذاتی معلومات کے تحفظ کے ضوابط برائے کوریج، ادبی مقاصد ، جامعاتی تحقیقی میدان “ اور دوسرا ، ” این ایچ کے، کے ذاتی معلومات کے تحفظ کے قواعد “ ۔ جب ذاتی معلومات ، صحافتی مقاصد کیلئے استعمال ھوں ، جیسا کہ آرٹیکل 50(ایکسکلوژن فرام ایپلیکیشن) ” ذاتی معلومات کے تحفظ کے ایکٹ “ کے پیراگراف 1 میں بیان کیا گیا ھے تب ”ذاتی معلومات کے تحفظ کے ضوابط برائے کوریج، ادبی مقاصد ، جامعاتی تحقیقی میدان “ کا پابند رھے گا ، اور جب ذاتی معلومات دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرے تب ” این ایچ کے ، کے ذاتی معلومات کے تحفظ کے قواعد “ کا پابند رھے گا ۔

  3. ذاتی معلومات کے تحفُظ کے نظام کو مضبوط بنانا ۔

    ذاتی معلومات کے مناسب انتظام کے مقصد کیلئے، ایک نگرانِ اعلیٰ ، منتظیمین اور انچارج عملے کو ذاتی معلومات سے متعلق ذمہ داریاں سونپی گئی ھیں ۔

  4. ذاتی معلومات کے استعمال سے متعلق شکایات کا جواب ۔

    سامعین کی جانب سے ذاتی معلومات کے استعمال سے متعلق شکایات اور ذاتی معلومات کے افشاء ھونے کی درخواستوں پر مُلک بھر کے این ایچ کے براڈ کاسٹنگ سٹیشنز، مناسب اور فوری طور پر محتاط توجہ دیتے ھوئے کاروائى کرتےھیں ۔