تعلق آپ کا؟:خواہشوں کی سفیر، جاپانی پتنگ

ثقافت کے سنگم

15 منٹ 00 سیکنڈ
نشر ہونے کی تاریخ 17 دسمبر، 2020 دستیابی کی آخری تاریخ 17 دسمبر، 2022

اس بار ہم ایک پاکستانی سامع کے سوال کا جواب دے رہے ہیں جو جاپان میں پتنگ بازی کے حوالے سے جاننا چاہتے ہیں۔ ہمارے رپورٹر بلال خان ہیں جن کا تعلق ہماری اردو سروس سے ہے۔ کووڈ 19 کی عالمگیر وبا کے خاتمے کی خواہش کے طور پر جاپان بھر میں پتنگ بازی کے تقاریب منعقد کیے گئے۔ اس تقریب میں شرکت کرکے بلال خان کو جاپان میں پتنگوں کے انوکھے مفہوم کے بارے میں معلوم ہوا۔ جاپان میں پتنگ بازی کی ثقافت کا آغاز آٹھویں صدی میں ہوا۔ 17 ویں صدی کے دوران اس میں عروج دیکھا گیا اور مختلف خطوں میں الگ انداز سے پروان چڑھی۔ بلال خان نے نیگاتا پریفیکچر کا دورہ کیا جہاں دیو ہیکل پتنگوں کا مقابلہ منعقد ہوتا ہے۔ اُنہوں نے منفرد اور بڑی پتنگوں کی ثقافت کو دیکھا جن کی تاریخ 300 سال پر محیط ہے۔ وہ ایک ایسے کاریگر سے ملے جو روایتی تکنیک کے ذریعے پتنگ بناتے ہیں۔ بلال خان نے خود بھی ایک پتنگ بنانے اور اڑانے کی کوشش کی۔ جاپانی پتنگ کی انفرادیت کیا ہے؟ اور کیا اُن کی بنائی پتنگ اُڑ پائے گی؟

پروگرام کا خاکہ