جاپانی دفتری لباس میں آسانیاں

تعلق آپ کا

10 منٹ 00 سیکنڈ
نشر ہونے کی تاریخ 29 فروری، 2020 دستیابی کی آخری تاریخ 28 فروری، 2022

اس بار ہم پاکستان سے مہر عبد الستار سلفی کے سوال کا جواب دے ‏رہے ہیں: ’’جاپانی لوگ دفتر میں کیسا لباس پہنتے ہیں؟‘‘ ہمارے ‏رپورٹر ہیں اردو سروس کے بلال خان جو خود بھی پاکستانی ہیں۔ ‏اگرچہ جاپانی کمپنیوں میں طویل عرصے سے سوٹ کا رواج رہا ہے ‏تاہم ایسی کمپنیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو لباس کے انتخاب میں ‏آسانی دے رہی ہیں۔ لیکن ہر دن دفتر جانے کے لئے لباس کا انتخاب ‏ایک مشکل عمل ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا ایک پیشہ ور اسٹائلسٹ کے ساتھ ‏کپڑوں کی خریداری کی سروس مقبول ہو رہی ہے۔ اس کے برعکس ‏بعض لوگوں کو کپڑوں کی میچنگ میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ اُن میں ‏ایک ہیئر اسٹائلسٹ بھی شامل ہے جو درجن بھر کپڑوں میں پورا سال ‏بسر کرتے ہیں۔ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ محدود لباس سے مالی حالت ‏اور ذہنی صحت دونوں بہتر ہوتی ہے۔

پروگرام کا خاکہ