13 منٹ 33 سیکنڈ

فُو

کھوج مزیدار ٹوکیو کی

نشر ہونے کی تاریخ 28 اپریل، 2021 دستیابی کی آخری تاریخ 28 اپریل، 2022

ہمارا پروگرام ’کھوج مزیدار ٹوکیو کی‘ شہر کی اُن منڈیوں ‏کا تعارف پیش کرتا ہے جو اشیائے خورد و نوش کے لئے ‏شہرت رکھتے ہیں۔ ان میں ’ٹوکیو کے کچن‘ کے طور پر ‏مشہور ’تسوکیجی‘ اور اس کے بعد آنے والی مارکیٹ ’تویوسُو‏‏‘ شامل ہے۔ اس بار ہم آٹے سے بنے کھانے ’فُو‘ کا تعارف پیش کر رہے ہیں جو جاپان میں صدیوں سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں پروٹین زیادہ اور کیلوریز کم ہوتے ہیں۔ موسم کے اعتبار سے یہ مختلف ڈیزائن اور رنگوں کے ساتھ  دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔ ہم کانازوا کا دورہ کر رہے ہیں جہاں لوگ تقریبا ہر روز ’فُو‘ کھاتے ہیں۔ ہم یہ بھی معلوم کر رہے ہیں کہ ’فُو‘ سے گوشت کے متبادل سے لے کر میٹھے تک ہر طرح کا پکوان کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

photo
تسوکیجی کے بیرونی مارکیٹ میں فُو کی کئی اقسام دستیاب ہیں
photo
این ایچ کے ورلڈ جاپان کے نمائندے جیک فریمین نے کُورُما بُو کی جانچ کی جسے گلوٹین اور آٹے سے بنا کر بھونا جاتا ہے۔
photo
آٹے سے ڈور بنا کر تیماری فُو بنایا جاتا ہے۔
photo
فُو فرینچ ٹوسٹ

پروگرام کا خاکہ