14 منٹ 26 سیکنڈ

مطالعہ جاپان: ’دیوتاؤں کی غیر موجودگی کا مہینہ‘، تحریر فُکامیدوری نوواکی (پہلا حصہ)

مطالعۂ جاپان

نشر ہونے کی تاریخ 5 اگست، 2023 دستیابی کی آخری تاریخ 28 دسمبر، 2023

یہ اکتوبر کے مہینے کی ایک آدھی رات ہے، اور کنّازُکی یعنی "دیوتاؤں کی غیر موجودگی کا مہینہ" ابھی شروع ہی ہوا ہے۔ ایک بہت ہی تیز آواز نے دو بھائیوں کو سوتے سے جگا دیا، اور وہ چھت پر چڑھ کر دور دیکھتے ہیں۔ انہیں افق کے ساتھ لالٹین جیسی روشنیاں دکھائی دیتی ہیں۔ چھوٹا بھائی نیچے اترتا ہے اور بڑے بھائی کو پیچھے آنے کے لیے پکارتا ہے، لیکن بڑا بھائی افق پر نگاہیں جمائے ہے۔ تب وہ ایک اور تیز آواز سنتے ہیں اور ہوا کا جھکڑ دھول کا بادل بنا ڈالتا ہے۔ دونوں بھائی اپنی آنکھوں کو مٹی کے ذرات سے بچانے کے لیے بازو اٹھا کر ڈھکتے ہیں، لیکن اگلی صبح بڑے بھائی کی بائیں آنکھ کی سفیدی میں تل جیسی کوئی شے ہے۔ دن بہ دن اس کی آنکھ میں ایسے مزید عجیب و غریب دھبے نمودار ہوتے ہیں…

photo

پروگرام کا خاکہ